کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
Web Desk
20 November 2026
وفاقی حکومت نے کیمرے والے اسمارٹ گلاسز (Smart Glasses) کی درآمد کے لیے نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جس کے تحت اب ان کی درآمد مشروط طور پر ہی ممکن ہو سکے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کا باضابطہ آرڈر جاری کر دیا ہے۔ نئے آرڈر کے مطابق کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹائپ اپروول (Type Approval) سے مشروط ہوگی۔
امپورٹ پالیسی آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمارٹ گلاسز کی درآمد کے لیے پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ آف کنفارمیٹی (Certificate of Conformity) حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے یہ سرٹیفکیٹ وزارتِ داخلہ ڈویژن کے این او سی (NOC) سے مشروط ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
20 November 2026
الیکشن کمیشن: عطاء تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ
20 November 2026
چاند کی مٹی میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ
20 November 2026
بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
20 November 2026
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026