سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
Web Desk
20 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، محنت اور ٹیم ورک کو سراہا ہے۔
اپنے تہنیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے پوری قوم کے لیے خوشی کا سامان پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی زبردست کھیل پیش کیا اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی اس شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔
وزیراعظم نے مہمان سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اچھا اور مسابقتی کھیل پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے اور تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
متعلقہ عنوانات
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026