مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
Web Desk
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام 2026ء کا خطاب جیتنے والی ماڈل کوئن آئن نگوین (Quynh Anh Nguyen) سے مبینہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور جاری تنازعات کے باعث تاج واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ مقابلے کی انتظامیہ نے ماڈل پر 6 ماہ کی پابندی عائد کرنے کے بعد یہ حتمی فیصلہ کیا ہے۔
مقابلے کی منتظم کمپنی ’فائیو سکس انٹرٹینمنٹ‘ کے جنرل ڈائریکٹر فام دوی خانح نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئن آئن نگوین کو انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر مختلف نجی و عوامی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے مقابلے کی ساکھ اور تشخص بری طرح متاثر ہوا۔
اس تنازع کا آغاز گزشتہ ماہ اکتوبر میں اس وقت ہوا تھا جب سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نگوین اور مقابلے کی پہلی رنر اپ ترن مائی انہ کے درمیان ہونے والی نجی گفتگو کے اسکرین شاٹس وائرل ہوئے، جن میں انہوں نے مقابلۂ حسن سے وابستہ دیگر شخصیات کے بارے میں نامناسب تبصرے کیے تھے، جس کے بعد مائی انہ نے عوامی سطح پر معذرت بھی کر لی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق 12 اکتوبر کو ان پیغامات کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ 25 اکتوبر کو نگوین کو 6 ماہ کے لیے مقابلے کی تمام سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا تھا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ نگوین نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے آرام اور علاج کے لیے وقت مانگا تھا اور معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے سے بھی معذوری ظاہر کی تھی، تاہم اس کے باوجود وہ مختلف تقریبات میں شرکت کی دعوتیں قبول کرتی رہیں۔
واضح رہے کہ کوئن آئن نگوین کو اس سے قبل بھی مس یونیورس 2026ء کے عالمی مقابلے میں ویتنام کی نمائندگی کے لیے نااہل قرار دیا جا چکا تھا، جس کی بنیادی وجہ ویتنام میں مس یونیورس مقابلے کے انعقاد کے حقوق پر جاری تنازع تھی۔ اس فیصلے کے بعد ویتنام 12 سال میں پہلی بار مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں اپنا کوئی امیدوار نہیں بھیجے گا، اس سے قبل ویتنام نے آخری بار 2014ء میں اس عالمی مقابلے میں شرکت نہیں کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
19 November 2026
پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر
19 November 2026
ون بلین فالوورز سمٹ جنوری 2027ء میں، بہترین تخلیقی فلم کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام مقرر
19 November 2026