خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ
Web Desk
20 November 2026
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے خطے کے تمام ممالک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر حملے کرنے والی حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن مؤقف اختیار کریں۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ حوثی باغیوں کو اپنے ان اقدامات کا حساب اور جواب دینا پڑے گا۔
دوسری جانب خلیجی ممالک کی جانب سے بھی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر ہونے والے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ کویت کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں اس حملے کو برادر ملک سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ
20 November 2026
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026