سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی شکاگو میں نیشنل گارڈ تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی
Web Desk
24 December 2025
امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکاگو میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ صدر قانونی شرائط پوری کیے بغیر نیشنل گارڈ کو وفاقی حیثیت میں تعینات نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ شکاگو کی ضلعی عدالت کے جج اپریل پیری نے 10 اکتوبر کو عارضی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نیشنل گارڈ کی تعیناتی مسترد کر دی تھی، جس کے خلاف وزارتِ انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے اس سے قبل شکاگو اور پورٹ لینڈ میں فوجی دستے بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کا مؤقف ہے کہ ڈیموکریٹ کے زیر انتظام شہر بدامنی، جرائم اور پرتشدد احتجاج کا شکار ہیں، جبکہ ڈیموکریٹ میئرز، گورنرز اور ناقدین نے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ
1 September 2026
امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے
1 September 2026
نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
1 September 2026
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
1 September 2026
ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا
1 September 2026
او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے
1 September 2026
ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس
1 September 2026
امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی
1 September 2026