برازیل میں ننھا کچھوا ائیرپورٹ کے ٹیکسی وے پر براجمان، پروازوں کی روانگی رُک گئی
Web Desk
19 November 2026
برازیل کے سلگاڈو فلہو ائیرپورٹ کے ٹیکسی وے پر ایک مسافر طیارے کو اچانک سامنے آنے والے کچھوے کی وجہ سے بریک لگانا پڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازول ائیرلائنز کی پرواز اے ڈی 2885 پورٹو الیگری سے ریو ڈی جنیرو کے لیے روانہ ہو رہی تھی کہ ٹیکسی وے ڈیلٹا پر سفر کے دوران پائلٹ نے دیکھا کہ عین طیارے کے سامنے ایک کچھوا آہستہ آہستہ رینگ رہا ہے۔
پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو ریڈیو پیغام کے ذریعے اطلاع دی کہ ’’یقین کریں یا نہ کریں، ہمارے طیارے کے بالکل سامنے ٹیکسی وے ڈیلٹا پر ایک کچھوا موجود ہے۔‘‘ کنٹرول ٹاور نے فوری ردعمل دیتے ہوئے طیارے کو اپنی جگہ رکنے کی ہدایت کی اور ائیرپورٹ کی وائلڈ لائف مینجمنٹ ٹیم کو طلب کر لیا۔
اس دلچسپ صورتحال کے دوران ریڈیو فریکوئنسی پر پائلٹس کے درمیان مزاحیہ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ فریکوئنسی سننے والے ایک دوسرے طیارے کے پائلٹ نے ازول کے عملے کو مذاق میں خبردار کیا کہ ’’خبردار رہیں، کہیں کچھوا بھاگ نہ جائے!‘‘ جس پر ازول ائیرلائنز کے کپتان نے برجستہ جواب دیا کہ ’’اس ننھے مہمان کو رن وے تک پہنچنے میں تقریباً 8 دن لگیں گے۔‘‘
بعد ازاں ائیرپورٹ کی وائلڈ لائف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کچھوے کو بغیر کسی نقصان کے محفوظ طریقے سے اٹھایا اور ائیرپورٹ کی حدود سے باہر قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔ اس تمام کارروائی میں تقریباً 5 منٹ لگے، جس کے بعد پرواز کو بحفاظت اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مصور نے 43.5 سیکنڈ میں سٹیچو آف لبرٹی کی تصویر بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
19 November 2026
انوکھی بارات، دلہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر دلہن کے گھر پہنچ گیا
19 November 2026
کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
19 November 2026
سرجری کے بعد نوجوان کو انسانوں کے چہروں میں بلی جیسی آنکھیں دکھائی دینے لگیں
18 November 2026
ایسا قصبہ جہاں 18 نومبر سے 2 ماہ طویل رات کا آغاز ہوگا
17 November 2026
امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت
17 November 2026
مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600 برس قدیم پُراسرار سرنگیں دریافت
16 November 2026
بھارت میں حیران کن واقعہ، مردہ قرار دی گئی خاتون7سال بعد زندہ برآمد
15 November 2026