ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
Web Desk
18 November 2026
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر عوام اپنے مستقبل اور مؤثر گورننس کے حوالے سے اپنی رائے دینا چاہتے ہیں تو انہیں اس بنیادی حق سے محروم کیوں رکھا جائے؟
اپنے بیان میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی رائے سامنے آنے سے پہلے ہی کوئی فیصلہ مسلط کرنے کی آخر کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں بلکہ آئینِ پاکستان میں موجود ایک باقاعدہ اور جمہوری راستہ ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی دعوے دار ہے، اس لیے اسے عوام سے براہِ راست رائے لینے میں ہچکچاہٹ کیوں محسوس ہو رہی ہے؟
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جمہوریت کا اصل حسن یہی ہے کہ تمام بڑے فیصلے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بولنے کا موقع دیا جائے، ان کی رائے کا احترام کیا جائے اور جو فیصلہ عوام دیں اسے کھلے دل سے تسلیم کیا جائے، کیونکہ عوامی رائے کو ترجیح دینا ہی اصل جمہوری رویہ اور عوامی سیاست کا بنیادی تقاضا ہے۔
متعلقہ عنوانات
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
18 November 2026
اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج
18 November 2026