محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
Web Desk
18 November 2026
قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال اور اپوزیشن کی آئندہ کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔
ترجمان تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِ سماعت مقدمات، جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور مبینہ منظم عدالتی ناانصافی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے سیاسی بیانات اور ملک کو درپیش مجموعی آئینی و پارلیمانی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
18 November 2026
اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج
18 November 2026