امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
Web Desk
18 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی (FBI) کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کا نشانہ بنانے اور سنگین دھمکیاں دینے کے الزام میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ملزم کے قبضے سے دو موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق امریکی سفارت خانے اسلام آباد کی جانب سے ایف بی آئی کے ذریعے موصول ہونے والی شکایت وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے توسط سے این سی سی آئی اے کو باضابطہ طور پر بھجوائی گئی تھی، جس پر فوری انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات میں ایک گوگل اکاؤنٹ اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے امریکہ میں مقیم 9 سالہ بچی سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد طلب کرنے اور اسے ہراساں کرنے و دھمکیاں دینے کے شواہد سامنے آئے۔
ابتدائی تکنیکی معلومات اور گوگل کی جانب سے فراہم کردہ صارف کی تفصیلات کی بنیاد پر مبینہ اکاؤنٹ کے استعمال کا تعلق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے سامنے آیا، جبکہ مارچ اور اپریل 2026ء کے دوران اکاؤنٹ لاگ اِن کے لیے ٹیلی نار پاکستان کے آئی پی ایڈریسز استعمال ہونے کی نشاندہی ہوئی۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی باقاعدہ اجازت سے خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ہاشم طاہر کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک آئی فون 15 اور ایک اینڈرائیڈ فون برآمد کیے گئے، جن میں سے آئی فون 15 میں متعلقہ گوگل اکاؤنٹ لاگ اِن پایا گیا جبکہ اینڈرائیڈ فون سے ایک سم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد کا تفصیلی فرانزک جائزہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج
18 November 2026