عالمی سب میرین کیبل میں خرابی: پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین متاثر
Web Desk
18 November 2026
پاکستان سے تقریباً 11 کلومیٹر دور سمندر میں واقع اہم سب میرین انٹرنیٹ کیبل ’’ایس ایم ڈبلیو 5‘‘ (SMW5) میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سمندری کیبل میں خرابی کے نتیجے میں ملک کے بعض حصوں میں انٹرنیٹ صارفین کو سست رفتاری اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ خرابی کی درست نشاندہی اور مرمت کے دورانیے کا تعین کرنے کے لیے ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کی جانب سے ’’ایس ایم ڈبلیو 5‘‘ کنسورشیم کے ساتھ مسلسل رابطہ کاری جاری ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو درپیش مشکلات کم کرنے اور انٹرنیٹ سروسز کو بڑے تعطل سے بچانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو فوری طور پر متبادل بین الاقوامی کیبلز اور لنکس پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ رابطوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جا سکے۔
ترجمان پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ سب میرین کیبل کی خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور اتھارٹی مجموعی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، تاہم متاثرہ کیبل کی مکمل بحالی کا حتمی وقت تاحال متعین نہیں ہو سکا۔
متعلقہ عنوانات
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
18 November 2026