دہشتگرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی، کسی سردار سے خوفزدہ نہیں ہوں گے: سرفراز بگٹی
Web Desk
18 November 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک رکن اسمبلی کے انٹرویو کا جواب نہیں دینا چاہتے کیونکہ جنہوں نے دہشت گرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی وہ کسی سردار سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ اجلاس کے دوران خاتون رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ اور اپنی بہن سے متعلق دیے گئے ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسمبلی کی روایات کو بلڈوز کیا گیا ہے، ہماری تربیت ایسی نہیں کہ خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کریں اور وہ ایسی اسمبلی میں بیٹھنے پر شرمندہ ہیں جہاں ایسے ارکان موجود ہوں، جبکہ رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے بھی ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر ہیں اور وہ اپنے کردار کے بارے میں کی گئی باتوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہیں۔ علاوہ ازیں اجلاس میں رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے گیس پریشر میں کمی، بھاری بلوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کی وارننگ دی جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کیسکو چیف اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو طلب کر لیا اور بعد ازاں اجلاس 20 نومبر سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
18 November 2026