معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج، پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
Web Desk
16 November 2026
حکومتی معاشی پالیسیوں اور برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جانے والے مؤثر اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2026-27 کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.8 فیصد کا قابلِ ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 کے ابتدائی چار ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں نمایاں اضافے کے بعد 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین اور حکومتی ذرائع کے مطابق بروقت پالیسی اقدامات، مؤثر سفارتی روابط اور بین الاقوامی سطح پر اقتصادی تعاون کے فروغ سے ملکی معیشت درست اور مثبت سمت میں گامزن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے جاری مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی اور مجموعی اقتصادی سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں
16 November 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا
16 November 2026
سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے
16 November 2026
پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
16 November 2026
پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری
16 November 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی
16 November 2026
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
16 November 2026