LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار

ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ

Web Desk

16 November 2026

روس کے دارالحکومت ماسکو پر رواں سال کے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک کو روسی فضائی دفاعی نظام نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم میکس پر جاری کردہ بیان کے مطابق 15 نومبر اتوار کی شام 5 بجے سے 16 نومبر پیر کی صبح 8 بجے تک تقریباً 600 بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) نے ماسکو اور اس کے گردونواح کا رخ کیا، جن میں سے بیشتر کو روسی وزارتِ دفاع کے فضائی دفاعی نظام نے شہر سے کافی فاصلے پر ہی تباہ کر دیا جبکہ 191 ڈرونز کو دارالحکومت کے قریب پہنچنے کے دوران فضا میں ناکارہ بنایا گیا۔ میئر ماسکو کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک یہ روسی دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے سب سے بڑے فضائی حملوں میں سے ایک تھا۔