ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی
Web Desk
16 November 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں کے بجائے صرف سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، جبکہ تہران اس تنازع کے حل کے لیے پاکستان اور قطر کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی بنیادی وجہ بنا اور آبنائے ہرمز کو ایران سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا، لہٰذا خطے کے ممالک اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت روکنے سمیت عدم جارحیت کے اصول پر مبنی علاقائی سلامتی کا نظام قائم کریں۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی تشویشناک صورتحال کو اقوامِ عالم کے لیے بڑا سوال قرار دیتے ہوئے عباس عراقچی نے اسرائیل سے انسانی امداد کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا، جبکہ یہ اعلان بھی کیا کہ ای سی او کا اٹھارہواں سربراہی اجلاس آئندہ ماہ 4 دسمبر کو تہران میں منعقد ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب
16 November 2026
تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
16 November 2026
کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار
16 November 2026
آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی
16 November 2026
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
16 November 2026
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026