بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں
Web Desk
16 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں اور عوامی نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں صوبے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے سید شفقت شاہ شیرازی کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں ضلع سجاول کے عوام کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے جاری اقدامات اور متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی سے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے بھی ملاقات کی جس میں مجوزہ قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے، جبکہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سید اسد علی شاہ اور ڈاکٹر محمد مسنون شاہ کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
16 November 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا
16 November 2026
سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے
16 November 2026
پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
16 November 2026
پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری
16 November 2026
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
16 November 2026
ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ
16 November 2026