بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے
Web Desk
16 November 2026
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جیل سے چیف جسٹس صاحبان کو لکھا گیا کھلا خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے، کیونکہ دوسروں کو این آر او کا طعنہ دینے والے آج خود اس کے طلبگار ہیں جبکہ انہیں ریلیف صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے۔ پارلیمنٹ چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کے باعث نہیں بلکہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں واضح اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزا یافتہ ہونے کے بعد قید ہیں، جس میں قومی خزانے میں آنے والی رقم ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی اور اس کے بدلے ساڑھے چار سو کنال زمین تحفے میں لی گئی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خط میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی، 22 گھنٹے قیدِ تنہائی، کتابوں اور ٹیلی ویژن کی عدم دستیابی سے متعلق دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت ملک کے سب سے زیادہ سہولت یافتہ قیدی ہیں جنہیں جیل میں تمام سہولیات اور پسند کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر طبی ماہرین ان کا معائنہ کرتے ہیں اور انہیں آٹھ مرتبہ پمز ہسپتال لے جانے سمیت بلڈ پریشر کے معائنے کے لیے لندن سے بھی ڈاکٹر بلوایا گیا جنہوں نے ان کی صحت اور بلڈ پریشر کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور جیل میں دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں نہ پہلے کوئی غفلت برتی گئی اور نہ آئندہ برتی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی
16 November 2026
پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
16 November 2026
پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری
16 November 2026
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
16 November 2026
ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط
16 November 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے وکلاء کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار
16 November 2026
بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب
16 November 2026