بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط
Web Desk
16 November 2026
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔ خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی آواز جیل کی دیواروں سے باہر پہنچانے کے لیے یہ خط تحریر کر رہے ہیں کیونکہ انہیں 70 برس کی عمر کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے روزانہ 22 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، جہاں نہ کتابیں اور ٹیلی ویژن میسر ہیں اور نہ ہی اہلِ خانہ اور وکلاء سے باقاعدہ ملاقات یا بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ ایک سال میں محض چار مرتبہ وکلاء سے ملاقات ہو سکی اور ان کی اہلیہ کو بھی قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خط میں مزید تحریر کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 18 اگست کو انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم کے باوجود تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کے باعث ان کا بلڈ پریشر 130 سے بڑھ کر 193 تک پہنچ چکا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں برین ہیمرج اور دل کے دورے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر اپیل کو دیگر پرانی اپیلوں پر ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ ان کی صحت اور بنیادی حقوق کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، لہٰذا وہ کسی رعایت کے طلبگار نہیں بلکہ صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد اور بہت دیر ہونے سے پہلے انصاف کی فراہمی چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
16 November 2026
ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ
16 November 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے وکلاء کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار
16 November 2026
بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب
16 November 2026
کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں
16 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی
16 November 2026
ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی
16 November 2026
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب
16 November 2026