کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں
Web Desk
16 November 2026
خیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت حراستوں اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق مقدمے میں سردار اختر مینگل اور سینیٹر راجہ ناصر عباس نے وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے الگ الگ متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں، جن میں عدالتِ عظمیٰ کے 5 نومبر 2026ء کے حکم نامے میں ترمیم کرنے یا اسے واپس لینے اور انہیں مقدمے میں فریق بنا کر دلائل و تحریری معروضات پیش کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدرِ مملکت کی جانب سے 11 اکتوبر 2026ء کو آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں نافذ کی گئی ایمرجنسی اور گورنر راج کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، تاہم چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ کے 5 نومبر کے حکم کے باعث 12 اکتوبر یا اس کے بعد آرٹیکل 199 کے تحت دائر درخواستوں کی کارروائی معطل کر دی گئی اور پشاور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے گورنر راج کے خلاف پٹیشن کو بھی کاز لسٹ سے خارج کر دیا۔ درخواست گزاروں نے واضح کیا کہ ان کی پٹیشن محض ایم پی او حراستوں تک محدود نہیں بلکہ براہِ راست گورنر راج کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرتی ہے، جبکہ آرٹیکل 245 کو ہائی کورٹ کا اختیارِ سماعت ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور اگر انہیں فریق نہ بنایا گیا تو یہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی اور ناقابلِ تلافی نقصان کے مترادف ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب
16 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی
16 November 2026
ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی
16 November 2026
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب
16 November 2026
تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
16 November 2026
کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار
16 November 2026
آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی
16 November 2026
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
16 November 2026