LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ

پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری

Web Desk

16 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت لاء اینڈ آرڈر اور خواتین و بچوں کے خلاف جرائم سے متعلق خصوصی اجلاس میں متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی طرز پر خصوصی عدالتیں قائم کرنے اور مجوزہ اینٹی ریپ ایکٹ سمیت دیگر قوانین کو یکجا کر کے ایک جامع قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ سال 2025ء میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں سزاؤں کی شرح محض 0.7 فیصد رہی جبکہ بچوں کے خلاف جرائم کے 54 فیصد واقعات میں گھر کے افراد یا رشتہ دار اور 44 فیصد میں پڑوسی ملوث پائے گئے، جس پر وزیراعلیٰ نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی عدالتوں کے قیام کے لیے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن پر 12 لاکھ 40 ہزار خواتین نے رجوع کیا اور گھریلو تشدد کی شکایات پر 96 ہزار 892 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ایک لاکھ گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملوایا گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آڈٹ پیراز کو براہِ راست کرپشن قرار نہیں دیا جا سکتا اور اگر یہی اصول اپنایا جائے تو آڈیٹر جنرل کی 2025-26ء کی رپورٹ کے مطابق سالک حسین کے زیرِ انتظام اوورسیز ڈیپارٹمنٹ کے 11 ارب روپے کے بجٹ میں سے بھی 7 ارب روپے کے آڈٹ پیراز موجود ہیں، جبکہ پنجاب میں اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے 408 سرکاری ملازمین سمیت 723 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری طیارے کے اخراجات اور نئے صوبوں سے متعلق سوالات کے جواب میں صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کرتی ہے اور اخراجات کابینہ سے منظور شدہ ہیں، جبکہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت اور پارٹی قیادت کرے گی۔