مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ
Web Desk
5 November 2025
مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہیون پریمیئرلیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جبکہ شان مارش اور شکیب الحسن نے مدعوکرنے کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑگیا جبکہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور لیگ کے مالکان پیسے دیئے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے جس کے باعث ویسٹ انڈیز کے کرس گیل بھی ٹورنامنٹ بیچ میں چھوڑ کر چلے گئے۔
مقبوضہ کشمیر کے بخشی سٹیڈیم میں پہلے چند میچز کے انعقاد کے بعد حالات خراب ہوئے تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ہیون پریمیئر لیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جانی تھی جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور ہوٹل مالکان کو بھی ادائیگی نہیں ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
16 June 2026
ایران امریکہ معاہدہ میں پاکستان کا کردار ثالث کا ہے: سکیورٹی ذرائع
16 June 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ
16 June 2026
ایران معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے باوجود برقرار رہ سکتا ہے: ٹرمپ، امیر قطر سے گفتگو
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
16 June 2026
توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کا تعطل ختم ہونے میں وقت لگے گا: آئی ایم ایف
16 June 2026
امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر
16 June 2026