وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
Web Desk
22 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جہاں ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی اہم ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر 30 نومبر کو سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا، جبکہ وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دیں گے۔
دورے میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر خصوصی بات چیت ہو گی، جس میں توانائی، تیل و گیس، صنعتی ترقی اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی جیسے اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور تجارتی ادائیگیوں کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف روس کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ایران روانہ ہوں گے، جہاں وہ 3 دسمبر سے شروع ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026