مسافر طیارے کے باتھ روم کا نلکا اچانک خراب، جہاز میں پانی پھیل گیا
Web Desk
13 November 2026
امریکا میں فرنٹیئر ایئرلائنز کی ڈینور سے ڈیٹرائٹ جانے والی مسافر پرواز دورانِ سفر باتھ روم کے واش بیسن کا نل اچانک خراب ہونے کے باعث سنگین مشکل سے دوچار ہو گئی، جس کے نتیجے میں طیارے کے اندر پانی پھیل گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق جہاز کے اگلے حصے میں موجود باتھ روم سے پانی تیزی سے بہتے ہوئے مسافر کیبن کے فرش اور گزرگاہ تک پھیل گیا اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، جس پر مسافروں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی پیغام دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ پانی کی بڑی مقدار طیارے کے برقی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے بعد شکاگو کے اوہیر ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر پلمبر نے پانی کا بہاؤ روکنے میں مدد کی تاہم کیبن کا فرش بھیگ جانے کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کر دیا گیا، جبکہ فرنٹیئر ایئرلائنز نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ بحفاظت اتر گیا، تمام مسافر و عملہ محفوظ رہے اور بعد ازاں مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے منزلِ مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026
پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026