کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے تحت بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح
Web Desk
12 November 2026
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام جاری تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے سلسلے میں عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی آرٹ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ کیا۔ احمد پرویز آرٹ گیلری میں سجی اس نمائش میں 19 پاکستانی اور 11 بین الاقوامی مصوروں و دیواری فنکاروں کے تخلیقی فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں مقامی فنکاروں عابد اسلم، رمشا ربانی، جاوید مغل، انعم اشرف، فضل الٰہی خان، عبدالملک چنا، نصیب خان، کاشف شہزاد، منظور علی سولنگی، یسریٰ شیخ، شرجیل بلوچ، امیمہ خان، زویا عباس، حسنین نوناری، انور کاشف، عاقب فیض، زلیخا، سمرا خان اور بھاونا کا کام شامل ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی سطح پر موزمبیق کے لوئس سانتوس، برازیل کی وکٹوریہ سانتوس، یونان کی صوفیہ زیناکیس اور اگلایا پیراکی، ایران کے سید رسول آقامیری اور رقیہ آناقیزی سمیت عالمی شہرت یافتہ دیواری مصوروں کولمبیا کے جان رامیریز، امریکا کے ایوریٹ باربی اور اٹلی کے ایڈورڈو ایٹورے کے فن پارے شائقینِ فن کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جبکہ یہ نمائش 12 سے 16 نومبر تک جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
شارجہ کتاب میلے میں عمان کا روایتی ’’رزفہ‘‘ رقص، خصوصی نظم پیش
12 November 2026
قرآنی آیت کندہ ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اسٹائلسٹ کو قانونی نوٹس جاری
12 November 2026
وہاج علی کے سر پر شہرت سوار نہیں ہوئی، آج بھی پہلے جیسے عاجز ہیں: امر خان
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل
12 November 2026
خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
11 November 2026
اجوکا تھیٹر کا پنجابی فیچر فلم بالی جٹی بنانے کا اعلان
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026