پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں کنٹریکٹ پر پُر کرنے کا فیصلہ
Web Desk
12 November 2026
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل اداروں میں ڈاکٹرز اور تدریسی عملے کی کمی دور کرنے کے لیے خالی آسامیاں کنٹریکٹ بنیادوں پر پُر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی نشستوں پر بھی کنٹریکٹ تقرریاں کی جائیں گی۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتیاں بی ایس 18، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی بی ایس 19 جبکہ پروفیسر کی خالی آسامیوں پر بی ایس 20 میں تین سال کے لیے تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی، جن میں تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر توسیع بھی ممکن ہوگی۔ کلینیکل اور بیسک سائنسز کی مختلف اسپیشلٹیز سمیت ابتدائی بھرتی کے کوٹے کی خالی نشستوں پر بھی اس نئے طریقہ کار کا اطلاق ہوگا جس کی منظوری پنجاب کابینہ نے 19 اکتوبر 2026ء کو دی تھی، جبکہ اس اقدام کا بنیادی مقصد تدریسی عملے کی قلت پر قابو پانا اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملک کے 97 منتخب اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم مکمل
12 November 2026
بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید
12 November 2026
کراچی کی 121 کم کارکردگی والی یوسیز میں حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم شروع مہم کا مقصد ایسے بچوں تک رسائی حاصل کرنا ہے جو
11 November 2026
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ برڈ فلو کی نئی ویکسین کی کامیاب آزمائش
11 November 2026
کراچی سمیت سندھ بھر میں 2ماہ کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
11 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
10 November 2026
ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد
10 November 2026