بھارت کی مالدیپ کے خلاف فتح، پاکستان ساف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Web Desk
12 November 2026
ساف چیمپئن شپ 2026 (SAFF Championship 2026) کے گروپ مرحلے میں بھارت نے مالدیپ کو 0-1 سے شکست دے کر نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی بلکہ گروپ بی میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بھی یقینی بنا دی ہے۔
ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں بھارت کی جانب سے سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی کک پر میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ مالدیپ کے کھلاڑی کی جانب سے عبدالرابیہ کو ڈی باکس کے اندر فاؤل کیے جانے پر ریفری نے بھارت کو پنالٹی ایوارڈ کی تھی۔ اس فتح کے ساتھ بھارت گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے لاسٹ فور مرحلے میں پہنچ گیا۔ مالدیپ کی ٹیم گروپ کے دونوں میچوں میں شکست کھا کر بغیر کوئی گول کیے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
قومی فٹبال ٹیم نے ایونٹ کا آغاز بھارت کے خلاف 3-2 کی سنسنی خیز شکست سے کیا تھا، تاہم دوسرے میچ میں مالدیپ کو 3-0 سے آؤٹ کلاس کر کے شاندار کم بیک کیا، جس میں 19 سالہ نوجوان اسٹرائیکر نجیب اللہ خان نے پہلے ہاف میں دو گول داغے تھے۔ پاکستان نے گروپ مرحلے میں مجموعی طور پر 5 گول کیے اور 3 کھائے، جس کے باعث اس کا گول فرق (+2) رہا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا سیمی فائنل میچ 14 نومبر بروز ہفتہ گروپ اے کی فاتح ٹیم کے خلاف کھیلے گا، جبکہ گروپ بی کا ٹاپر بھارت دوسرے سیمی فائنل میں گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے مدمقابل ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026