LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی

پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی

Web Desk

11 November 2026

پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے بعد گجرات سے ان کے کزن اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسیٰ الٰہی کی پولیس سیکیورٹی اور گجرات میں سالک ہاؤس پر تعینات نفری بھی واپس لے لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر اب صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ق) کے ترجمان اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے سیکیورٹی کی واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب، سیکیورٹی واپس لیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت سیکیورٹی واپس لے یا جو چاہے کر لے، نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا اور نئے صوبے ہر حال میں بن کر رہیں گے۔