بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار
Web Desk
11 November 2026
بہاولپور میں 40 سالہ فلپائنی خاتون پر مبینہ تشدد کے معاملے میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے متاثرہ غیر ملکی خاتون کی مدعیت میں باضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کارروائی کے دوران خاتون کے سسر صابر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا 23 سالہ شوہر سکندر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق، فلپائنی خاتون کا شوہر اور سسر اس پر جسمانی تشدد کرتے تھے؛ خاتون کے موبائل فون مانگنے پر شوہر نے اس پر پاس کوڈ لگا دیا تھا اور مبینہ طور پر دونوں ملزمان خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔
خاتون نے تشدد سے بچنے کے لیے ہمسائیوں کے گھر پناہ لی، جس کے بعد پولیس نے اطلاع ملتے ہی متاثرہ خاتون کو اپنی تحویل میں لے کر مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے پولیس کو فلپائنی خاتون کو حفاظت کے پیشِ نظر دارالامان منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ متاثرہ خاتون گزشتہ سال دسمبر میں پسند کی شادی کر کے پاکستان آئی تھی اور اب اس نے اپنے ملک فلپائن واپس جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
11 November 2026
ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026
چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی
11 November 2026
شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026
دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار
11 November 2026
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
11 November 2026
ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند
10 November 2026