LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند

Web Desk

10 November 2026

بالاکوٹ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ وادی ناران، لولوسر جھیل، گٹی داس میڈوز اور بابوسر ٹاپ سمیت بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری کے باعث علاقے میں شدید سردی لہر دوڑ گئی ہے۔

وادی ناران اور جھیل سیف الملوک میں گزشتہ چند گھنٹوں سے مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پہاڑوں اور وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ موسم کی خرابی اور سڑکوں پر برف جمنے کی پیشِ نظر بابوسر ٹاپ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

شدید موسم سرما کی آمد اور برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں مقامی و سیاحتی سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں۔ بڑاوئی اور بٹہ کنڈی میں واقع ہوٹلز، دکانیں اور پیٹرول پمپس آئندہ پانچ ماہ (اگلے سیاحتی سیزن) کے لیے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔