LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے: صدر زیلنسکی ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

محمد علی درانی کا مقامی حکومتوں اور چھوٹے صوبوں کیلئے تحریک کا آغاز

Web Desk

10 November 2026

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملک میں بااختیار مقامی حکومتوں اور چھوٹے صوبوں کے قیام کے لیے باقاعدہ تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہاولپور اور ہزارہ صوبوں سے متعلق متفقہ قراردادیں منظور ہو چکی ہیں، اور اسمبلیوں کی موجودگی یا عدم موجودگی کے باوجود یہ قانون سازی برقرار رہے گی۔ محمد علی درانی نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کی تشکیل پاکستان کو مضبوط اور متحد کرنے کی کوشش ہے جس سے حکومتی اخراجات میں کمی آئے گی، جبکہ موروثی سیاسی جماعتیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نئے صوبوں کے قیام پر متحد ہیں اور مخالفت کرنے والوں کی سیاست ختم ہو جائے گی، جبکہ مقامی حکومتوں کے نفاذ سے عام آدمی خوشحال ہوگا اور نئی نوجوان قیادت سامنے آئے گی۔