LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے نیا سفارتی فارمولا پیش کر دیا پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کیلئے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری آبنائے ہرمز کے مشرق میں ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: ایرانی بحریہ آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ کا اعلان حکومت اپنے اقدامات سے خود نفرت پیدا کر رہی ہے، وفاداری کا معیار اسٹیبلشمنٹ کی پیروی بنا دیا گیا ہے: مولانا فضل الرحمٰن ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی

قطر نے ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے نیا سفارتی فارمولا پیش کر دیا

Web Desk

7 November 2026

قطر نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید تنازع کے حل اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک نیا سفارتی فارمولا پیش کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کے مطابق قطری تجویز کے تحت ایران کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں کو امریکی بمباری سے متاثر ہونے والی جوہری تنصیبات سمیت دیگر سائٹس تک رسائی دے، جس سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ بدلے میں امریکہ ایران کی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرے گا اور واشنگٹن کی جانب سے ایران کے منجمد 8 ارب ڈالر کے اثاثوں کا کچھ حصہ بحال کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق قطری منصوبے میں افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کا شق شامل نہیں بلکہ افزودگی کی سطح کم کرنے کی تجویز ہے، تاہم حساس معلومات امریکہ یا اسرائیل تک پہنچنے کے خدشے کے پیشِ نظر ایران کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں کو رسائی دینے پر تاحال حتمی اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔