Web Desk
7 November 2026
امریکی فوج نے ایران پر دباؤ بڑھانے اور اس کی سفارتی و تجارتی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس ’آئرن گیٹ‘ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کا دائرہ کار بحیرہ کیسپین اور ایران کی زمینی سرحدوں تک پھیلایا جائے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے اس نئی ٹاسک فورس کا ہیڈکوارٹر فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں قائم کیا جائے گا۔ منصوبے کی بنیادی حکمت عملی دیگر امریکی اداروں کے ساتھ مل کر ایران کو جدید ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فراہمی کو روکنا ہے، جبکہ شمالی ساحلی خطے (بحیرہ کیسپین) سے ہونے والی تیل کی برآمدات اور تجارت پر ناکہ بندی کے ذریعے سختی لائی جائے گی۔ اس اقدام سے ایران کے روس، قازقستان، آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ متبادل تجارتی راستے اور سمندری روابط بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
قطر نے ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے نیا سفارتی فارمولا پیش کر دیا
7 November 2026
پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
7 November 2026
ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کیلئے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم
7 November 2026
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
7 November 2026
آبنائے ہرمز کے مشرق میں ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: ایرانی بحریہ
7 November 2026
آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ کا اعلان
7 November 2026
حکومت اپنے اقدامات سے خود نفرت پیدا کر رہی ہے، وفاداری کا معیار اسٹیبلشمنٹ کی پیروی بنا دیا گیا ہے: مولانا فضل الرحمٰن
7 November 2026
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026