پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: محکمہ سکولز کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
Web Desk
7 November 2026
پنجاب حکومت نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور انتظامی بہتری کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو 3 الگ الگ علاقائی محکموں میں تقسیم کرنے کی جامع تجویز تیار کر لی ہے۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق، صوبے میں جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب کی بنیاد پر 3 خودمختار تعلیمی انتظامی ڈھانچے قائم کیے جائیں گے۔ اس نئی انتظامی تقسیم کے تحت پنجاب میں ایک صوبائی سیکرٹری کے بجائے تین علاقائی سیکرٹریز تعینات کیے جائیں گے، جن کے اپنے علیحدہ سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (DPI) ہوں گے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب کا تعلیمی مرکز ملتان، وسطی پنجاب کا لاہور اور شمالی پنجاب کا تعلیمی مرکز راولپنڈی بنایا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب کی 9 ڈویژنز اور 41 اضلاع کو تین علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا؛ جس میں جنوبی پنجاب کی 3، وسطی پنجاب کی 4 اور شمالی پنجاب کی 2 ڈویژنز شامل ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی یہ علاقائی تقسیم مستقبل میں چھوٹے اور فعال انتظامی یونٹس کے قیام کے تناظر میں ایک انتہائی اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
7 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے
7 November 2026
روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی
7 November 2026
پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے
7 November 2026
روسی وفد کی امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے ملاقات خوش آئند ہے، کریملن
7 November 2026
سپین کے جزائر کینری میں تارکینِ وطن کی آمد میں ریکارڈ اضافہ
7 November 2026
شارجہ بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح، سفیر شفقت علی خان کی شرکت
7 November 2026
پاکستان کی حوثی ملیشیا کے سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار
7 November 2026