ملکی معاشی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ اور سیکٹرل اکانومی پر توجہ ہے: ایس ایم تنویر
Web Desk
6 November 2026
سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ڈسٹرکٹ اور سیکٹرل اکانومی کو تحرک دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بزنس کمیونٹی کے ایک پروقار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ممبران کو پہلے 100 دن کا جامع روڈ میپ پیش کرنا ہوگا، جبکہ ہر تین ماہ بعد ان کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کے تحت کوئی غیر ضروری کمیٹی تشکیل نہیں دی جائے گی بلکہ منتخب ممبران ہی کمیٹیاں سنبھالیں گے۔
سربراہ یو بی جی نے خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتِ حال میں بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال کی کشیدگی سے صوبے کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے چیمبرز کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی کے لیے عملی وقت دیں اور معیشت کی بہتری کے مشترکہ ہدف کو یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا تجارتی خسارہ 16 فیصد اضافے سے 14.6 ارب ڈالر ہو گیا
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی معمولی سستی ہو گئی
7 November 2026
ملکی معاشی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ اور سیکٹرل اکانومی پر توجہ ہے: ایس ایم تنویر
6 November 2026
روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ
6 November 2026
سٹاک ایکسچینج : ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا، 100 انڈیکس میں 1493 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
6 November 2026
سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ: فی تولہ سونا 6500 روپے سستا، عالمی و مقامی مارکیٹ میں ریلیف
6 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان
6 November 2026