آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ لگ گئی
Web Desk
8 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس کے مشرقی سمندری علاقے میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد شدید آتشزدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایرانی بحریہ کے مطابق دونوں ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹمز بند کر کے غير مجاز بحری راستوں سے گزرنے کی کوشش کی تھی، جس پر پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جہاز بارودی سرنگوں کے خطرے سے دوچار ہوں گے اور بحری جہاز امریکی سینٹرل کمانڈ کی ہدایات پر ہرگز انحصار نہ کریں۔ یہ بیان ایرانی صوبے ہرمزگان کے علاقوں قشم، سیرک، جاسک اور بندر عباس میں دھماکوں سے ملتی جلتی آوازیں سنے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، تاہم پاسدارانِ انقلاب نے ہرمزگان کے دھماکوں اور ٹینکرز کے واقعات کا باہمی تعلق واضح نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سینٹ کام نے بحیرۂ عمان میں ایک کارگو جہاز کو روکنے کا بھی دعویٰ کیا تھا، مگر دونوں واقعات میں کسی براہِ راست ربط کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور
8 November 2026
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
8 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے
8 November 2026
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026