فرانس میں مہنگائی، کم تنخواہوں، تعلیمی سہولتوں کی خرابی کیخلاف احتجاج جاری، ایک روزہ ہڑتال
Web Desk
6 November 2026
فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کم تنخواہوں، عوامی خدمات میں کمی اور تعلیمی سہولیات کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف مزدوروں، لیبر یونینز اور طلبہ نے ملک گیر احتجاج اور ایک روزہ مکمل ہڑتال کی ہے۔
اگرچہ فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے مجموعی طور پر پرامن رہے، تاہم دارالحکومت پیرس اور لیون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھ دیکھنے میں آئیں۔ فرانسیسی وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں مظاہرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ بتائی ہے، جبکہ احتجاج کی کال دینے والی معروف سی جی ٹی (CGT) یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہروں میں 16 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اس ملک گیر ہڑتال کے باعث پیرس کا عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام ایفل ٹاور بھی عوام کے لیے بند رہا، جبکہ توانائی کے شعبے کے کارکنان کی ہڑتال کی وجہ سے فرانس میں جوہری بجلی کی پیداوار میں نمایا ں کمی ہوئی۔ پیرس اور لیون میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں فوری طور پر مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے اور تعلیمی و عوامی شعبوں کے لیے مزید سرکاری وسائل مختص کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026