ایران امریکی منظوری کے بغیر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا: صدر ٹرمپ
Web Desk
6 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے سخت موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کو کسی صورت بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایران امریکی منظوری کے بغیر اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کر رہا۔
اوول آفس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ثالثوں کی پیش کردہ تجاویز کے سوال پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب ایران کے خلاف کارروائی کو آگے بڑھانے یا معاملے کو حتمی طور پر ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا، اور اس حوالے سے امریکہ کی آئندہ حکمت عملی جلد طے کر لی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی دفاعی عہدیداروں بالخصوص پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی شاندار کام کیا ہے۔
داخلی پالیسی اور معیشت پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظات اور ناراضی کے بعد انتظامیہ میں تبدیلیاں ضرور لائی جائیں گی اور وہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران کئی اہم منصوبے اور پالیسیاں سامنے لائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر عائد کردہ ٹیرف سے بچنے کے لیے کئی بڑی غیر ملکی کمپنیاں امریکہ میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کر رہی ہیں کیونکہ اب امریکی مارکیٹ میں مصنوعات بیچنے کے لیے انہیں مقامی سطح پر ہی تیاری کرنا ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026