LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دوران لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار

روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش

Web Desk

6 November 2026

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے، جس میں جاری کشیدگی اور جنگ کے بعد کے علاقائی سلامتی کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے خلاف جارحیت اور جنگ کو ختم کرانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔ محسن رضائی نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے روسی صدر تک اپنا خصوصی پیغام جلد از جلد پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ تہران میں منعقدہ حالیہ اجلاس میں پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی اور علاقائی استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔

محسن رضائی کے مطابق صدر پیوٹن نے جنگ کے فوری اور پرامن خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور روسی قیادت ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو غیر منصفانہ جنگ قرار دیتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار سلامتی اور سفارتی توازن قائم کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔