امریکا اسرائیل کو فرسٹ قرار دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے: باقر قالیباف
Web Desk
6 November 2026
ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی قیادت اور نائب صدر جے ڈی وینس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی ‘اسرائیل فرسٹ’ پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی سپیکر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے امریکی وسطی مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ ایران جنگ کو قرار دینے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت کی حالت اس ہارنے والے جواری جیسی ہے جو بازی ہارنے کے باوجود میز چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جے ڈی وینس لمبے لیکچرز دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے باس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
باقر قالیباف نے امریکی نائب صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس کو چاہیے کہ وہ طویل لیکچرز دینے کے بجائے ایران جنگ پر اپنا موقف براہِ راست اپنے باس (ڈونلڈ ٹرمپ) کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اسرائیل کو ترجیح دینے کی غلط حکمتِ عملی نے خود امریکہ کو سیاسی اور عالمی سطح پر ایک بڑی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026