LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دوران لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار

جے ڈی وینس ایران جنگ سے پیچھے ہٹنے کی بھر پور کوشش کر رہے: عبدل السید

Web Desk

6 November 2026

امریکا کے نو منتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ایران سے متعلق خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وینس اب ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خدشات سے پیچھے ہٹنے کی بھرپور اور ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

سینیٹر عبدل السید نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنگ خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس اب اس معاملے سے لا تعلقی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایران کے ساتھ جنگی کشیدگی پر آواز اٹھانے کا وقت اب نہیں بلکہ 8 مہینے پہلے تھا جب پالیسیاں ترتیب دی جا رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر کو 8 ماہ پہلے ایران جنگ کے خطرات کے خلاف واضح اور مؤثر موقف اختیار کرنا چاہیے تھا۔ عبدل السید نے جے ڈی وینس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملانے والے وینس بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے بغیر کسی تحفظات کے ٹرمپ کے ہر فیصلے کی آنکھیں بند کر کے حمایت کی ہے۔