LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دوران لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Web Desk

6 November 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نئے شیڈول اور ہدایات کے مطابق امیدواروں کو دستاویزات کی تیاری اور جمع کرانے کے لیے اضافی وقت فراہم کیا گیا ہے، جس کے تحت اب خواہشمند امیدوار 8 نومبر 2026ء کی شام 4 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام ضروری اور مکمل کوائف اور دستاویزات کے ساتھ اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران (ROs) کے دفاتر میں وقت مقررہ کے اندر کاغذاتِ نامزدگی کا اندراج یقینی بنائیں