کرم میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ
Web Desk
6 November 2026
خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ‘فتنة الخوارج’ کے دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک اور بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اپر کرم کے شلوزان سیکٹر میں پیش آیا، جہاں فتنة الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے افغان سرحد کی جانب سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ وہاں تعینات پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری الرٹ ہوتے ہوئے دہشت گردوں کی پیش قدمی کو مکمل طور پر روک دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دراندازی ناکام ہونے پر سرحدی پار موجود افغان طالبان نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ پاک فوج نے اس اشتعال انگیزی کا بھاری ہتھیاروں اور گولہ باری سے فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ اس شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا گینگ پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا، جبکہ سرحدی پار افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026