میر رضا قتل کیس: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب
Web Desk
6 November 2026
کراچی میں ہائی پروفائل میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) کا پہلا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں 7 نومبر (بروز ہفتہ) شام 4 بجے منعقد ہوگا۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق جے آئی ٹی کا یہ اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ زون کے دفتر واقع کراچی کے کانفرنس روم میں ہوگا۔ اجلاس میں حساس اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے گریڈ 18 یا اس سے زائد رینک کے افسر، انٹیلی جنس بیورو (IB) کراچی، پاکستان رینجرز سندھ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے گریڈ 18 کے افسران کو شرکت کی باضابطہ ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مقتول میر رضا کے اہل خانہ کو بھی جے آئی ٹی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کا مؤقف قلمبند کیا جا سکے اور ان کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔ واضح رہے کہ اس جے آئی ٹی کی تشکیل سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی حکم نامے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026