مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر شدید تنقید: ‘شہباز شریف بے بس نظر آ رہے ہیں، انتقامی حربوں سے نہیں ڈریں گے
Web Desk
6 November 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور وزیراعظم پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج کل انتہائی بے بس نظر آ رہے ہیں، اور ان کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ وہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں اس تقریب کی بھی اجازت نہیں دلا سکے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں سیاسی مخالفت اور انتقامی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اللہ تعالیٰ کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں اور جب وہ انتقام لینے پر آتا ہے تو بڑے بڑے طاقتوروں کی بھی شامت آ جاتی ہے۔ انہوں نے امریکی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار گیا ہے، وہی ٹرمپ جو جہاں بھی معدنیات دیکھتا تھا وہاں پہنچ جاتا تھا اور جب وینزویلا نے اجازت نہیں دی تو وہاں کے سربراہ اور ان کی اہلیہ کو اٹھا کر لے گیا۔ مولانا نے خبردار کیا کہ اللہ کا انتقام بہت سخت ہوتا ہے اور ان کے خلاف ایسے حربے استعمال نہ کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت ہمیشہ عوام کے حقوق، عام آدمی کی ملکیت کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف بات کرتے رہیں گے، خواہ یہ باتیں حکمرانوں کو کتنی ہی ناگوار کیوں نہ گزریں۔ انہوں نے حکومتی اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام خاندانی لوگوں کا نہیں ہے اور ایسے حربوں سے ان لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو امریکہ سے بھی نہیں ڈرے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب کے اختتام پر نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ انسان کا بچہ بن کر سیاسی حکمتِ عملی اپنائیں
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026