LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دوران لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار

پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

Web Desk

6 November 2026

دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان ہونے والے انتہائی ہولناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملتان سے لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس 17 ایس پی کے قریب آلوؤں سے لدے ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی، تصادم اتنا شدید تھا کہ بس موقع پر ہی الٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں پیرا فورس اور پنجاب پٹرولنگ پولیس (PPP) کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بس میں پھنسے زخمی مسافروں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ واقعے کی خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔