اتحادی جماعت کا بھی حمایت سے انکار، نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات معدوم ہوگئے
Web Desk
6 November 2026
اسرائیل میں منعقدہ حالیہ عام انتخابات کے بعد بن یامین نیتن یاہو کے ایک بار پھر وزیراعظم بننے کے امکانات انتہائی معدوم ہو گئے ہیں، جبکہ مخالف دھڑے کی جانب سے حکومت سازی کی پیش رفت میں تیزی آ گئی ہے۔
نیتن یاہو کو سب سے بڑا دھچکا ان کی اہم مذہبی اتحادی جماعت ‘یونائیٹڈ توراہ جوڈازم’ (United Torah Judaism) کے فیصلے سے لگا ہے، جس نے فی الوقت کسی بھی امیدوار کی حمایت سے صاف انکار کر دیا ہے۔ جماعت قدامت پسند الٹرا آرتھوڈوکس طلبہ کو فوج میں لازمی سروس سے استثنیٰ دینے کے قانون کی عدم منظوری پر شدید ناراض ہے۔ یونائیٹڈ توراہ جوڈازم کے نمائندوں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ مشاورت کے دوران نیتن یاہو یا کسی دوسرے رہنما کا نام پیش نہیں کیا اور واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی حکومت کا حصہ بننا قانونِ استثنیٰ سے مشروط ہوگا۔
دوسری جانب، کنیسٹ میں 11 نشستیں جیتنے والے عرب سیاسی اتحاد ‘جوائنٹ لسٹ’ اور 8 نشستیں حاصل کرنے والی عرب جماعت ‘رام’ (Ra’am) نے ‘یشر’ پارٹی کے سربراہ اور سابق فوجی چیف گادی آئزن کوٹ (Gadi Eisenkot) کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ رام کے سربراہ منصور عباس کے مطابق انہوں نے آئزن کوٹ کی حمایت اس لیے کی ہے کیونکہ ان کے پاس مستحکم حکومت بنانے کی عددی اکثریت موجود ہے۔ اس پیش رفت کے بعد گادی آئزن کوٹ کو 120 رکنی کنیسٹ میں 67 ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہونے کا امکان ہے، جو حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں کی حد سے کہیں زیادہ ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026