LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی

مستفیض الرحمان کی بگ بیش لیگ میں انٹری، رینیگیڈز نے سائن کرلیا

Web Desk

4 November 2026

بنگلا دیش کے مایاناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بگ بیش لیگ (BBL) کے 16ویں سیزن کے لیے میلبورن رینیگیڈز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ اس آسٹریلوی ٹی 20 لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

31 سالہ مستفیض الرحمان، جو اب تک 331 ٹی 20 میچز میں 423 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، کو انجری کا شکار ہو کر سیزن سے باہر ہونے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن بہرینڈورف کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی بنا پر وہ میلبورن رینیگیڈز کے ابتدائی میچ میں پرتھ اسکارچرز کے خلاف شرکت نہیں کر سکیں گے، تاہم انہوں نے ایم سی جی کو ہوم گراؤنڈ بنانے اور بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

میلبورن رینیگیڈز کے ہیڈ کوچ لیوک رونکی نے مستفیض الرحمان کو ٹی 20 فارمیٹ کا حقیقی ‘میچ ونر’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے کی ان کی صلاحیت ٹیم کے بولنگ اٹیک کو مزید مضبوط بنائے گی۔ بگ بیش لیگ کا 16واں سیزن 12 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ اس کا فائنل 26 جنوری کو شیڈول ہے۔