محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں ہوں گے، ذرائع
Web Desk
2 November 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جید اسٹارز اور مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
باخبر ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پشاور کی نمائندگی کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں میدان میں اتریں گے، جبکہ دوسری جانب اوپننگ بیٹر امام الحق ملتان کی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں قومی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور اپنی متعلقہ ٹیموں کو دستیاب ہیں۔ یاد رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق اس سے قبل پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے مقابلوں میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اس ڈومیسٹک ٹورنامنٹ یعنی قائد اعظم ٹرافی گریڈ ون کا پہلا راؤنڈ آج یعنی 3 نومبر سے باقاعدہ طور پر شیڈولڈ ہے، جس میں ان دونوں قومی کرکٹرز کی شرکت سے مقابلوں کا جوش و خروش مزید بڑھ جانے کی توقع ہے
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026