LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے: پاسدارانِ انقلاب حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز

حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت

Web Desk

2 November 2026

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے کراچی کو لڑکیوں کے لیے جیل قرار دینے کے بیان پر انہیں لاہور آنے کی دعوت دی ہے۔ اداکارہ نے لندن سے جاری ایک ویڈیو میں کراچی میں خواتین کی آزادانہ نقل و حرکت میں دشواریوں اور عدم تحفظ پر اظہارِ خیال کیا تھا۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت خواتین کی حفاظت کو پہلی ترجیح دیتی ہے اور یہاں ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہے جہاں خواتین بلا خوف و خطر اور مکمل اعتماد کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین لندن کے مقابلے میں لاہور کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں کیونکہ یہاں ہراسانی اور تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاتا۔