حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
Web Desk
2 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق و سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحافیوں کو بلا خوف و خطر فرائض کی انجام دہی کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی ریاست کی اولیں ذمہ داری ہے کیونکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کے استحکام کی اساس ہے۔ وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کے واقعات کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں صحافی مکمل محفوظ ہیں اور حکومت بے گھر صحافیوں کے لیے اپنی چھت کے خواب کو تعبیر دینے سمیت تمام صحافتی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور: بیوی پر تیزاب گردی کرنے والا سفاک شوہر بیٹی سمیت گرفتار
3 November 2026
پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور
3 November 2026
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
3 November 2026
ملک کے حالات اچھے نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور خواتین رہنماؤں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے: اعتزاز احسن
3 November 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کی بازیابی کا کیس: پشاور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجنے کا حکم
3 November 2026
ضلع مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید، 1 زخمی
3 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
3 November 2026
اپنی چھت، اپنا گھر سکیم: ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد گھر مکمل
3 November 2026