امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ
Web Desk
2 November 2026
امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ہی ووٹرز کا تاریخی جوش و خروش سامنے آیا ہے، جہاں قبل از وقت ووٹنگ کے تحت 5 کروڑ 31 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ امریکی میڈیا ‘این بی سی’ کے مطابق 2 کروڑ 90 لاکھ افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر ذاتی طور پر جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہریوں نے میل کے ذریعے ووٹ بھیجے۔ ٹیکساس اور نارتھ کیرولائنا سمیت متعدد ریاستوں میں ریکارڈ ووٹنگ ہوئی ہے جو 2022 کے قبل از وقت ووٹنگ کے ریکارڈ (4 کروڑ 60 لاکھ) سے کہیں زیادہ ہے۔ ایوانِ نمائندگان کی تمام 435، سینیٹ کی 35 نشستوں اور مختلف ریاستوں میں گورنرز کے لیے ہونے والے ان انتخابات کے نتائج کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے توازنِ طاقت سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باقی ماندہ مدت کی پالیسیوں کا فیصلہ کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا
2 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
2 November 2026
صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو
2 November 2026
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
2 November 2026
چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
2 November 2026
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026
مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
2 November 2026
پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع
2 November 2026